پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمرباجوہ سے وفاقی وزیردفاع خرم دستگیر نے ملاقات کی ہے۔جس میں باہمی دلچسپی کے امور،ملکی سلامتی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے وزیر دفاع خرم دستگیر خان نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔
ملاقات کےدوران ملکی سلامتی کی صورتحال اور دفاعی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ وزیر دفاع کو ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ میں سلامتی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔
اس سےقبل پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے بھی جی ایچ کیو میں آرمی چیف سے ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
جنرل قمر باجوہ نے ظفر محمود عباسی کو نیا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفرمحمود عباسی نے جنرل ہیڈکوارٹر میں یادگارشہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔
No comments:
Post a Comment