Tuesday, 10 October 2017

ٹرمپ کی بیویوں میں امریکی خاتون اول بننے پر جھگڑا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودہ اہلیہ میلانیا اور سابق اہلیہ ایوانا ٹرمپ میں اس مسئلے پر تنازع پیدا ہوگیا ہے کہ دونوں میں سے کون خاتون اول ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی سابق اہلیہ ایوانا نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ملک کی خاتون اول ہیں جب کہ میلانا ٹرمپ نے فورا ہی انہیں منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا کہ حقیقی خاتون اول وہ ہیں کیونکہ وہ صدر ٹرمپ کی موجودہ بیوی ہیں۔




میلانیا ٹرمپ کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ صدر ٹرمپ نے وائٹس ہاؤس کو اپنا اور میلانیا کا گھر بنایا ہے، میلانیا واشنگٹن میں رہتی ہیں اور انہیں امریکا کی خاتون اول ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ انہوں نے اس اعزاز کو بچوں کی مدد کے لیے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے نہ کہ اپنی کتابیں بیچنے کے لیے۔


بیان میں مزید کہا گیا کہ ٹرمپ کی سابق بیوی ایوانا کا خاتون اول ہونے کا دعویٰ بالکل بے بنیاد اور محض توجہ حاصل کرنے کی ایک کوشش ہے۔ واضح رہے کہ امریکا کی تاریخ میں پہلی بار یہ ہوا ہے کہ صدر کی موجودہ اور سابق بیویوں کے درمیان اس طرح کھلے عام جھگڑا ہورہا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے دوسرے صدر ہیں جو طلاق یافتہ ہیں اور پہلے صدر ہیں جنہیں ایک سے زائد طلاقیں ہوئی ہیں۔


یاد رہے کہ ایوانا ٹرمپ نے ریزنگ ٹرمپ کے نام سے نئی کتاب لکھی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ سے ان کی شادی 15 سال برقرار رہی جن سے ان کے تین بچے ہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے خود کو میلانیا سے زیادہ بہتر قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ چونکہ ٹرمپ کی پہلی بیوی ہیں اس لیے اصولی طور پر وہی خاتون اول بھی ہوئیں۔





























































































































































































































































قالب وردپرس

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...