کثیر مقدار میں سونے اور پلاٹنیم کا اخراج ‘ خلائی نظام درہم برہم ہونے کا انکشاف
حیدرآباد ۔16اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پہلی مرتبہ دو نیوٹران اسٹارس قریبی کہکشاں میں ایک دوسرے کی مخالف سمت گشت کرتے ہوئے متصادم ہوگئے ‘ یہ نئی اور غیر معمولی فلکیاتی دریافت ہے ۔ اس تصادم کے سبب خلاء میں کشش ثقل کے باعث لہرو ں اور روشنی کا تیزی سے اخراج عمل میں آیا ۔ یہ دو سکنڈ گاما شعاعوں کے دھماکہ کے شکل میں خارج ہوئی ۔ اس کے علاوہ تصادم سے بھاری عناصر جیسے گولڈ ‘ پلاٹنیم اور لیڈ ( سیسہ ) کا بھی اخراج ہوا جو ساری دنیا میں پھیل گئی ۔ اس دریافت کے بارے میں دنیا بھر میں نیوز کانفرنس کا انعقاد عمل میں لایا گیا اور تحقیقات پر مبنی پیپرس شائع کئے گئے ۔ اس نادر فلکیاتی نظارہ کو 17 اگست کو ٹیلی اسکوپس کے ذریعہ محفوظ کرلیا گیا تھا ۔ اس دریافت نے طبعیاتی سائنس کی تحقیقات کو ایک نیا رُخ دیا ہے ۔ نیوٹران اسٹارس دراصل یہ کائنات کے سب سے چھوٹے ستارے ہیں جن کی وسعت شکاگو یا اٹلانٹا شہر کے مساوی ہے لیکن یہ اس قدر گھنے ہوتے ہیں کہ اس میں موجود اجزاء سورج سے زیادہ جگہ میں سماسکتے ہیں ۔ اندازہ کریں کہ ایسے دو ستارے اگر ایک دوسرے سے ٹکرا جائیں تو کیا نتیجہ ہوگا ۔ سائنسدانوں کے مطابق سورج نے اپنی ساری حیات میں جتنی توانائی خارج کی اس تصادم کے نتیجہ میں صرف دس سکنڈس میں اس سے بھی زیادہ توانائی کا اخراج عمل میں آیا ۔ اس نئی دریافت نے سائنسدانوں کیلئے کئی سوالات کھڑے کئے ہیں اور مختلف زاویئے سے تحقیقات جاری ہیں ۔ سائنسدانوں کے مطابق 130ملین نوری سال دور دو ستاروں کا یہ تصادم ہوا اور زمین پر 17 اگست کو اس کا نظارہ کیا گیا ۔ اس دھماکہ نے کائنات کے ڈھانچہ کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور خلائی وقت درہم برہم ہوگیا ۔
Tuesday, 17 October 2017
دو نیوٹران ستاروں کا ایک د وسرے سے تصادم
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment