Tuesday, 17 October 2017

دوسراون ڈے؛پاکستان نےسری لنکاکو32رنزسےشکست دےدی


ابوظبی:پاکستان نے سری لنکاکودوسرے ون ڈے میں32 رنزسے شکست دےدی۔پاکستان کے اسکور219 رنز کے جواب میں سری لنکا کی ٹیم  187  رنز بناسکی۔ شاداب خان مین آف دی میچ قرارپائے۔پاکستان نے 5میچوں کی سیریز میں 2صفرکی برتری حاصل کرلی ہے۔


سری لنکاکی جانب سے پاکستان کےہدف کاتعاقب اچھانہ تھا۔ سری لنکا کی پہلی وکٹ 10رنزپرگری جب جنیدخان نے ڈک ویلاکو ایل بی ڈیبلو آؤٹ کردیا۔انھوں نے 3 رنز بنائےتھے۔


سری لنکا کی دوسری وکٹ اس وقت گری جب مینڈس 10 رنزبناکرحسن علی کی گیندپراحمدشہزادکے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔ تھریمانےنے12 رنز اسکورکئے۔ انھیں شعیب ملک نے ایل بی ڈیبلو کیا۔چندی مل 2رنز بناکرشعیب ملک کی گیندپر بولڈآؤٹ ہوئے۔ سری وردنےکوشاداب خان نے 3 رنز پربابراعظم کےہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا۔ پریراصرف 7 رنز پرمحمد حفیظ کی گیندپربابراعظم کےہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔


دانانجایا کوشاداب خان نے1 رن پربولڈ آؤٹ کیا۔ وندرسے22 رنز پررومان رئیس کی گیندپراحمدشہزادکےہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ لکمل ایک رن پر رن آؤٹ ہوئے۔گاماگےبھی 3 رنزپررن آؤٹ ہوئے۔ سری لنکاکی پوری ٹیم 48 اوورزمیں 187 رنز بناکرآؤٹ ہوگئی ۔


سری لنکاکےکپتان اپل تھارنگانے سنچری اسکورکی مگر ان کا اسکور ٹیم کےلیے کارگرثابت نہ ہوا۔انھوں نے سری لنکاکی جانب سے بیٹ کیری کیا۔


پاکستان کی جانب سے جنیدخان نےایک،رومان رئیس نے ایک،حسن علی نے ایک،محمد حفیظ اور شعیب ملک نےایک ایک وکٹ حاصل کی۔شاداب خان کے حصےمیں 3 وکٹیں آئیں۔



دوسراون ڈے؛پاکستان کی بیٹنگ کی جھلکیاں


اس سے قبل پاکستان کی بیٹنگ ابتدامیں ناکام ہوگئی۔ دونوں اوپنرز خاطرخواہ کارکردگی دکھانےمیں ناکام رہے۔ فخرزمان 11 اوراحمد شہزاد8 رنزبناسکے۔


اس کے بعدبابراعظم نے ٹیم کو سمبھالادیا۔تاہم دوسرے اینڈ سے وکٹیں گرتی رہیں۔ محمد حفیظ 8 اور شعیب ملک 11 رنز بناکرآؤٹ ہوئے۔کپتان سرفرازاحمد بھی صرف5 رنز بناسکے۔ عماد وسیم کا اسکورصرف10 رنز رہا۔


اس کےبعد بابراعظم اور شاداب خان نے بہترین بیٹنگ کامظاہرہ کیا۔دونوں نے ساتویں وکٹ کےلیے سنچری پارٹنر شپ کی۔ بابراعظم 101 رنزبناکرآؤٹ ہوئے۔شاداب خان نے نصف سنچری اسکورکی۔حسن علی 8 رنز بناسکے۔رومان رئیس بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔


سری لنکاکی جانب سے گماگےنےتین،لکمل نے ایک،ویندرسےنےایک اور پریریانے2 کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔








 

پاکستان اور سری لنکاکے درمیان تیسرا ون ڈے میچ 18 اکتوبرکوکھیلا جائے گا۔




قالب وردپرس

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...