Tuesday, 17 October 2017

پاکستان کےڈیموں میں30دن کاپانی رہ گیا

اسلام آباد: پاکستان کے ڈیموں میں صرف تیس دن کا پانی زخیرہ کرنے کی صلاحیت رہ گئی ہے۔اسٹیٹ بینک کی رپورٹ نے خطرے کی گھنٹی بجادی۔


اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کےمطابق ڈیموں میں صرف30 دن کاپانی ذخیرہ کرنےکی صلاحیت رہ گئی ہے۔اسٹیٹ بینک کی رپورٹ نے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔


رپورٹ میں بتایاگیاہےکہ سندھ،بلوچستان کے بعض اضلاع میں پانی1000 فٹ نیچے چلا گیاہے۔ بھارت،افغانستان کے آبی منصوبے پاکستان کیلئے خطرناک قراردئیےگئےہیں۔


رپورٹ میں بتایاگیاہےکہ پاکستان کا پانی کی شدید قلت والے33 ممالک میں شامل ہونے کا خدشہ ہے۔رپورٹ کےمطابق 5 کروڑپاکستانی آلودہ پانی استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...