Tuesday, 17 October 2017

کالےپتھرکازہرصحت کےلیےانتہائی مہلک

ملتان: کالا پتھر کئی جانیں نگل گیا۔یہ اتنی آسانی سے کئی مقامات پر مل جاتاہے۔


سماءکےمطابق گاؤں دیہات میں ملنےوالاکالا پتھربال رنگنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے جبکہ مہندی کے ساتھ اس کا حصول آسان ہے۔کالا پتھر تین اشکال میں پایا جاتا ہے۔ مائع،پتھراور تیسرا پسی ہوئی حالت میں مہندی کے ساتھ باآسانی مل جاتا ہے۔


 اب یہ کالا پتھر بال رنگنے کی بجائے جان لیوا ثابت ہوگیا ہے۔گھریلو جھگڑا ہوا تو کالا پتھر پی کر جان کا خاتمہ کرلیا جاتا ہے۔بدقسمتی سے کالا پتھر سے خودکشی کرنے والوں میں دیہاتی خواتین کی تعداد زیادہ ہے۔


انتظامیہ کے مطابق کالا پتھر کا سب سے بڑا ذخیرہ ملتان کی غلہ منڈی میں موجود ہے۔انتطامیہ نے کالاپتھر کی فروخت پر دفعہ 144 بھی نافذ کررکھی ہے جوصرف کاغذوں تک ہی محدود ہے۔شہر کے ساتھ ساتھ دیہاتوں میں بھی اس جانی دشمن پتھرکےخلاف کاروائی کی اشد ضرورت ہے۔

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...