Friday, 13 October 2017

معروف صحافی مگر مچھ کی خوراک بن گیا

سری لنکا میں نامور برطانوی صحافی جھیل کے کنارے ہاتھ دھونے کے دوران مگر مچھ کا شکار بن گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 25 سالہ پال مکلین سری لنکا میں چھٹیاں گزارنے گیا تھا جہاں جھیل کے کنارے ہاتھ دھونے کے دوران مگر مچھ نے پال کو جھیل میں کھینچ لیا، واقعہ کے مقام پر موجود مچھیرے کا کہنا ہے کہ برطانوی صحافی کو مگر مچھ گھسیٹتا ہوا جھیل میں لے گیا۔




برطانوی صحافی کو جس جگہ مگر مچھ نے نشانا بنایا وہاں مگر مچھوں کی بڑی تعداد موجود ہوتی ہے، مقامی افراد کے مطابق آخری بار انہوں نے صحافی کا ہاتھ جھیل سے باہر لہراتا ہوا دیکھا تھا اور تھوڑی دیر بعد ہاتھ غائب ہوگیا۔


واضح رہے کہ برطانوی صحافی پال مکلین آکسفورڈ یونی ورسٹی سے تعلیم یافتہ ہے اور نامور انگریزی اخبار فائننشل ٹائمز سے وابستہ ہے جب کہ پال نے بریگزیٹ اور یورپی یونین سمیت دیگر مسائل پر رپورٹنگ کی ہے۔





























































































































































































































































قالب وردپرس

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...