Friday, 13 October 2017

کراچی دنیا کا سب سے ’غیر محفوظ‘ شہر ہے، رپورٹ

حالیہ رپورٹ میں کراچی کو دنیا کا سب سے ’غیر محفوظ‘ شہر قرار دے دیا گیا۔ یہ رپورٹ ’اکنانومسٹ گروپ‘ کا ریسرچ اینڈ انالیسز ڈویژن ’اکنانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ (ای آئی یو)‘ نے جاری کی۔




یہ رپورٹ انڈیکس کی دوسری آئٹریشن کی بنیاد پر ترتیب دی گئی، جس میں دنیا کے 60 شہروں کو ڈجیٹل سیکیورٹی، ہیلتھ سیکیورٹی، انفراسٹرکچر سیکیورٹی اور ذاتی سیکیورٹی سمیت 49 پیمانوں پر پرکھا گیا۔


ایشیا، مشرق وسطیٰ اور افریقہ کو اس انڈیکس میں نچلی سطح پر پایا گیا، کیونکہ ڈھاکہ، ینگون اور کراچی اس فہرست کے سب سے غیر محفوظ شہروں میں شامل ہیں۔


مجموعی انڈیکس کے 10 سب سے ’غیر محفوظ‘ شہروں میں تین جنوب مشرقی ایشیا (منیلا، ہوچی مِنھ سٹی اور جکارتہ)، دو جنوبی ایشیا (ڈھاکہ اور کراچی) جبکہ دو مشرق وسطیٰ اور افریقہ (قاہرہ اور تہران) کے شہر شامل ہیں۔


کراچی ان 60 شہروں کی فہرست میں 38.77 پوائنٹس کے ساتھ سب سے نچلی سطح پر موجود ہے، کراچی کو اس فہرست میں رواں سال شامل کیا گیا۔


رپورٹ میں کہا گیا کہ ’اگرچہ تمام پیمانوں میں کراچی کو بدترین پایا گیا لیکن بڑتی تعداد میں خطرناک دہشت گرد حملوں کے باعث ذاتی سیکیورٹی کے حوالے سے یہ انتہائی نچلی سطح پر ہے۔‘


ڈجیٹل سیکیورٹی کے حوالے سے کراچی کا نمبر 43.22 پوائنٹس کے ساتھ 54واں رہا، جبکہ کم آمدنی والے شہر کے طور پر پہچانے جانے والے کراچی کا ’ہیلتھ سیکیورٹی‘ کی کٹیگری میں بھی 39.92 پوائنٹس کے ساتھ سب سے آخری (60واں) نمبر رہا۔


انفراسٹرکچر سیکیورٹی کے لحاظ سے کراچی 40.11 پوائنٹس کے ساتھ اس کٹیگری میں سب سے بدترین شہر ڈھاکہ سے صرف ایک درجے اوپر یعنی 59ویں پوزیشن پر رہا۔





























































































































































































































































قالب وردپرس

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...