معروف بھارتی اداکارہ کرینہ کپور نے دبئی میں زیورات کا کاروبار شروع کردیا ہے۔
بالی ووڈ اداکارہ نے دبئی کے معروف تجارتی مرکز میں جیولری کے دو شوروم بنائے ہیں جن کا باقاعدہ افتتاح آئندہ دو سے تین روز میں کردیا جائے گا۔ کرینہ کپور ایک ہی روز دونوں شورومز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گی۔
واضح رہے کہ سونے کی خرید و فروخت کی مشہور کمپنی ماربالا گولڈ اینڈ ڈائمنڈ نے اپریل 2013ء میں کرینہ کپور کو اپنا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا تھا۔
No comments:
Post a Comment