https://goo.gl/kzeb8x
اداکارہ میرا نے اپنے مبینہ شوہر عتیق الرحمان کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے لیے رشتہ تلاش کرنا والدین کا کام ہے۔
اپنے بے لاگ تبصروں اور گلابی انگریزی کے باعث میڈیا پر تنازعات کی زد میں رہنے والی پاکستانی شوبز کی ناموراداکارہ میرا کی ان کے مبینہ شوہر عتیق الرحمان سے تنسیخ نکاح کے لیے لاہور کی فیملی کورٹ میں درخواست کی سماعت ہوئی۔
سماعت کے دوران میرا نے اپنا بیان ریکارڈ کراتے ہوئےاپنے مبینہ شوہرعتیق الرحمان کو جھوٹا قرار دے دیا۔میرا نے کہا کہ عتیق الرحمان نے جو نکاح نامہ پیش کیا ہے وہ جعلی ہے اس کی کسی بھی یونین کونسل نے تصدیق نہیں کی ہے۔
عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ میرے نکاح کا کیس جھوٹا ہے اور صرف مجھے پریشان کرنے کے لیے رچایا گیا ہے۔ میرا نے کہا کہ میرے لیے رشتہ ڈھونڈنا میرے والدین کا کام ہے۔
Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز
No comments:
Post a Comment