اسلام آباد : نااہلی کیس میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے ایک لاکھ پاؤنڈ سے متعلق جواب جمع کرادیا جبکہ نیازی سروسزکابینک ریکارڈ جمع کرادیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں سپریم کورٹ میں عمران خان نااہلی کیس کی سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی ، سماعت میں عمران خان نےایک لاکھ پاؤنڈ سے متعلق جواب جمع کرادیا، جواب میں کہا گیا کہ عمران خان2002میں رکن اسمبلی منتخب ہوئے، عمران خان اسمبلی کی مدت ختم ہونےتک پبلک آفس ہولڈررہے۔
ملک دشمن عناصر بداعتمادی اور عدم استحکام پیدا کررہے ہیں: وزیرداخلہ
باکسر محمد علی مرحوم کی اہلیہ کا پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان کا دورہ
جواب میں کہا گیا کہ عمران خان نے2008کےانتخابات میں حصہ نہیں لیا، 2013 میں عمران خان منتخب ہوکر آج بھی پبلک آفس ہولڈر ہیں، پاکستان میں عمران خان کے2بینکوں میں فارن کرنسی اکاؤنٹس تھے، عمران خان کے2000کےبعد بیرون ملک کوئی اکاؤنٹ نہیں ہیں۔
عمران خان کی جانب سے نیازی سروسز کے جمع کرائے گئے بینک ریکارڈ میں کہا گیا ہے کوشش کے باوجود مکمل ریکارڈ حاصل نہیں کرسکے، بارکلے بینک 15سال پہلے زیڈ را کمپنی نے خرید لیا تھا ، تیسرےفریق کے ذریعے بار بار کی کوشش سے بھی ریکارڈ نہیں ملا۔
درخواست میں کہا گیا ہے پہلے جواب محدود ریکارڈ اور عمران خان کی یادداشت پر مبنی تھا۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے جواب میں ترمیم نئے دستاویزی شواہد کی روشنی میں چاہتےہ یں، جوابات میں جہاں تضاد ہو اسے ختم کردیا جائے۔
گذشتہ سماعت میں بھیعمران خان نے نااہلی کیس میں سپریم کورٹ میں مزید دستاویزات جمع کرادیں، دستاویزات میں نیازی سروسز کے بینک اکاؤنٹ ، جمائما کی جانب سے بھیجی گئی ای میل بھی شامل تھیں۔
یاد رہے کہ عدالت نے نیازی سروسز،جمائماکوقرض واپسی کی تفصیلات طلب کی تھیں، گذشتہ سماعت میں عمران خان کی نااہلی سے متعلق کیس کی سماعت میں چیف جسٹس سپریم کورٹ میاں ثاقب نثار کا کہنا تھا عمران خان کی نااہلی سے متعلق درخواستوں میں ابھی بہت کچھ دیکھنا باقی ہے۔ درخواستوں پر دلائل مکمل ہوئے ہیں، سماعت مکمل نہیں ہوئی۔
شریف مافیا سزا سے بچنے کیلئے فوج کو برا بھلا کہہ رہا ہے: عمران خان
کراچی میں لیاقت آباد کے قریب رینجرز کی کارروائی
درخواست گزارکے وکیل اکرم شیخ نے سوال کیا۔ کیس کا فیصلہ کب سنایا جائے گا چیف جسٹس نے کہا ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے۔
یاد رہے کہ رواں سال مئی میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی جانب سے عمران خان کو نااہل قرار دینے کے لیے درخواست دائر کی گئی تھی جس میں عمران خان کے اثاثہ جات کے حوالے سے سوالات اٹھائے گئے تھے اور منی ٹریل طلب کی گئی تھی۔
No comments:
Post a Comment