Thursday, 12 October 2017

سندھ بھر میں سی این جی سٹیشنز آج بند رہیں گے

سندھ بھر میں سی این جی سٹیشنز آج بھی بند رہیں گے، ترجمان سوئی سدرن کہتے ہیں گمبٹ گیس فیلڈ سے گیس کی رسد نہ ہونے کے باعث سندھ کے سی این جی سٹیشنز کو گیس فراہم نہیں کی جائے گی۔




سوئی سدرن حکام کے مطابق، گمبٹ گیس فیلڈ کے سالانہ مرمتی کام کی وجہ سے ادارے کو گیس کی سپلائی میں کمی کا سامنا ہے، اس لئے بروز جمعرات 12 اکتوبر کو سندھ بھر میں سی این جی سٹیشنز کو صبح 8 بجے سے اگلے 24 گھنٹے تک گیس کی فراہمی بند رہے گی۔


واضح رہے کہ کراچی میں 70 فیصد پبلک ٹرانسپورٹ سی این جی پر چلائی جا رہی ہے۔ ایسے میں سی این جی سٹیشنز 48 گھنٹے بند رہنے سے شہریوں کو ذرائع آمد و رفت کے حصول کے لئے دھکے کھانے پڑ جاتے ہیں۔





























































































































































































































































قالب وردپرس

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...