پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی وویمن ٹیم اور مینجمنٹ میں بڑی تبدیلیوں کے بعد کیمپ کلا اعلان کردیا،کیمپ چار اکتوبر کو مریدکے میں شروع ہوگا جو چوبیس اکتوبر تک جاری رہے گا،ٹیم کی کوچنگ نئے کوچ مارک کولز کرینگے جو لاہور پہنچ چکے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ ان دنوں وومن ٹیم کی ڈوبتی کشتی کو کنارے لگانے کی دھن میں لگی ہوئی۔ ورلڈ کپ میںبری شکست کے بعد پی سی بی نے قومی ٹیم اور مینجمنٹ میں بھِی بڑِی اکھاڑ بچھاڑ کی ہے۔نہ چیف سیلیکٹر محمد الیاس کو گھر بھیج دیا گیا ہے بلکہ ویمنز کرکٹ ٹیم کی جنرل منیجر شمسہ ہاشمی بھی عہدے پر برقرار نہیں رہی ہیں۔
قومی ٹیم کی کپتانی بھی ثنا میر سے چھین لی گئ ہے اور بسمعہ معروف کو ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔
مارک کولز کو سبیع اظہر کی جگہ کوچ مقرر کیا گیا ہے جو نیوزی لینڈ ڈومسٹنک کرکٹ میں اپنی خدمات دے چکے ہیں۔
مارک کولس اپنی خدمات دینے کے لئے لاہور پہنچ چکے ہیں ۔ ائیرپورٹ پر ویمن کرکٹ کی قائم مقام جی ایم عائشہ اشعر نےنیوزی لینڈ کے کوچ مارک کولز کا استقبال کیا۔ مارک کولز کو آزمائشی بنیادوں پر پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔
پی سی بی ذرائع کا کہنا ہےکہ ان تمام تبدیلیوں کا مقصد پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کو مضبوط کرنا اور ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔
کوچ مارک کولز کے آتے ہی پی سی بی نے متحدہ عرب امارات میں نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیم کو تیار کرنے کے لئے کیمپ کا اعلان کردیا ہے۔۔۔۔بائیس روزہ کیمپ میں انتیس کھلاڑیوں کو بلایا گیا ہے جو چار اکتوبر سے شروع ہوگا۔
انہی کھلاڑیوں میں سے نیوزی لینڈ کخلاف حتمی ٹیم کا اعلان کرنا ہے۔
قومی وویمن ٹیم 31 اکتوبر سے 14 نومبر تک شارجہ میں نیوزی لینڈ کے خلاف تین ون ڈے اور چار ٹی ٹوینٹی میچز کھیلے گی۔
No comments:
Post a Comment