Tuesday, 3 October 2017

آفریدی پی ایس ایل کا اگلا سیزن کراچی کنگز سے کھیلیں گے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار شاہد خان آفریدی نے پی ایس ایل کا اگلا سیزن کراچی کنگز کے پلیٹ فارم سے کھیلنے کا اعلان کردیا۔




شاہد خان آفریدی اپنی جارحانہ کھیل کی وجہ سے شائقین کے دلوں پر راج کرتے ہیں اس لیے اُن کے مداح دنیا بھر میں موجود ہیں، قبل ازیں آفریدی کراچی کنگز کے صدر تھے تاہم اب وہ آئندہ سیزن میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔


سلمان اقبال نے شاہد آفریدی کی کراچی کنگز میں شمولیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’آفریدی پاکستان کی کرکٹ کا بہت بڑا نام ہے، کراچی کنگز میں آفریدی کو خوش آمدید کہتے ہیں‘۔


انہوں نے کہا کہ آفریدی کے وسیع تجربے سے ڈریسنگ روم کا ماحول مزید بہتر ہوگا اور ٹیم آئندہ سیزن میں مزید بہتر انداز میں کھیل پیش کرے گی۔


یاد رہے کہ کراچی کنگز کا شمار پی ایس ایل کی اہم ترین ٹیموں میں ہوتا ہے، پاکستان سپر لیگ کے سربراہ نجم سیٹھی نے خود اس بات کا اعتراف کرچکے ہیں کہ پی ایس ایل کراچی کنگز کے بغیر ادھورا ہے۔





























































































































































































































































قالب وردپرس

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...