بھارت کو مطلوب بزنس ٹائیکون وجے مالیا کو لندن پولیس نے قرضوں کی عدم ادائیگی اور دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے بزنس ٹائیکون وجے مالیا کو لندن کی میٹرو پولیٹن پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ان پر 6 ارب بھارتی روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔
وجے مالیا کو رواں برس دوسری بار گرفتارکیا گیا ہے اور وہ بھارتی حکومت کو بھی مطلوب ہیں ان پر مختلف بینکوں سے قرضے لینے، دھوکا دہی اور منی لانڈرنگ کے الزامات ہیں۔ اس سے قبل رواں برس اپریل میں لندن میٹروپولیٹن پولیس نے وجے مالیا کو غیرفعال کنگ فشر ایئرلائنز کے لیے قرض لے کر واپس نہ کرنے کے الزام میں حراست میں لیا تھا گرفتاری کے بعد وجے مالیا کو ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا جہاں ساڑھے 6 لاکھ پاؤنڈ کے ضمانتی مچلکے پر انہیں رہا کردیا گیا تھا۔
61 سالہ بھارتی کاروباری شخصیت وجے مالیا خود پر لگے الزامات کو ہمیشہ مسترد کرتے رہے ہیں تاہم بھارت نے ان پر لگے الزامات کی بنا پر ملکی پاسپورٹ منسوخ کرچکی ہے جب کہ برطانیہ کی حکومت سے وجے مالیا کو بھارت کے حوالے کرنے کا مطالبہ بھی سامنے آچکا ہے۔
No comments:
Post a Comment