Tuesday, 3 October 2017

افغان سرحد سے ایک بار پھر دراندازی، پاک فوج کا صوبیدار شہید

افغان دہشتگردوں نے ایک بار پھر پاکستانی علاقے میں واقع سرحدی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کا نائب صوبیدار شہید ہو گیا۔




پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغانستان کی جانب سے شرپسندوں نے حال ہی میں پاک فوج کی جانب سے دہشت گردوں سے پاک کی گئی وادی راجگال کے درہ موسٹل میں پاکستانی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی۔


افغان دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے نائب صوبیدار اظہر علی شہید ہوئے جن کی نماز جنازہ پشاور گیریژن میں ادا کر دی گئی ہے۔ نائب صوبیدار اظہر علی کا جسد خاکی ان کے آبائی علاقے میں لے جایا جائے گا جہاں شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خا ک کیا جائے گا۔


واضح رہے کہ چند روز قبل بھی افغانستان کی جانب سے دہشتگردوں نے پاکستانی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے لیفٹیننٹ ارسلان شہید ہو گئے تھے۔


پاکستان کی جانب سے بارہا افغان حکام کو باور کرایا جا چکا ہے کہ سرحد پار سے دہشت گرد پاکستانی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنا رہے ہیں لیکن اس کے باوجود افغان حکام کی جانب سے خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے۔





























































































































































































































































قالب وردپرس

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...