Friday, 6 October 2017

دارالحکومت کی یونیورسٹی میں طلبہ کا احتجاج

 


اسلام آباد : فیسوں میں اضافے اور ہاسٹلز کے مسائل پر قائداعظم یونیورسٹی کے طلبہ ایک بار پھر سراپا احتجاج اور تعلیمی سرگرمیاں مفلوج، حالات بہتر بنانے میں ناکامی پر جامعہ کے چیف سیکیورٹی آفیسر نے بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا۔


قائداعظم یونیورسٹی میں تعلیمی سرگرمیاں معطل ہیں، 13 نکاتی مطالبات کی منظوری کیلئے طلبہ نے جامعہ کے اندر احتجاجی کیمپ لگا دیا۔ طلبہ کا مطالبہ ہے کہ بلوچی اور سندھی اسٹوڈنٹس کے درمیان تصادم کے بعد یونیورسٹی سے فارغ کئے گئے طلبہ کو بحال کیا جائے۔ پشتو گانوں پر رقص کرتے طالب علموں نے احتجاجی کیمپ میں تفریح کا بھی پورا پورا بندوبست کیا۔


دوسری طرف قائداعظم یونیورسٹی کے چیف سیکیورٹی آفیسر ڈاکٹر سہیل نے انتظامی معاملات میں خرابی کے باعث اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا، طلبہ کے احتجاج اور یونیورسٹی کے معاملات کے حوالے سے انتظامیہ نے کوئی مؤقف نہ دیا۔



No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...