آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے کی دستاویزی فلم’’آ گرل ان دی ریور‘‘نے بہترین دستاویزی فلم کا ایمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔
ایمی ایوارڈ کی 38 ویں سالانہ تقریب امریکا کے شہر نیویارک میں منعقد کی گئی، جہاں شرمین عبید چنائے کی فلم’’آ گرل ان دی ریور‘‘کو بہترین دستاویزی فلم کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جسے غیرت کے نام پر قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی جاتی ہے تاہم وہ لڑکی قتل ہونے سے بچ جاتی ہے۔
Congrats team @SOCFilms what a great win tonight at the @newsemmys for Best documentary! #pakistan pic.twitter.com/hcjcKbI2m0
— Sharmeen Obaid (@sharmeenochinoy) October 6, 2017
شرمین عبید نے ایوارڈ جیتنے کی خبر ٹوئٹر پر دیتے ہوئے اپنی پوری ٹیم کو مبارکباد دی اور اپنی جیت کوپاکستان کے نام کیا۔
We won!!! @newsemmys Best documentary! @SOCFilms pic.twitter.com/FDnPDhPwsZ
— Sharmeen Obaid (@sharmeenochinoy) October 6, 2017
ایمی ایوارڈ کے لیے شرمین عبید کی فلم کے ساتھ مزید چار فلمیں ’’چلڈرن آف سیریا‘‘، ویلکم ٹویلتھ‘‘، تھینک یو فار پلیئنگ‘‘ اور ’’دی لک آف سائلنس‘‘ نامزد تھیں، تاہم فاتح شرمین عبید چنائے کی فلم ’’آگرل ان دی ریور‘‘رہی۔
Best Documentary #NewsEmmys https://t.co/H1gNQ7C1dG
— News & Doc Emmys (@newsemmys) October 6, 2017
No comments:
Post a Comment