لڑکیوں کے اسکول میں آنے والی نئی ٹیچر خوبصورت اور با اخلاق ہونے کے ساتھ ساتھ علمی طور پر بھی مضبوط تھی لیکن اُس نے ابھی تک شادی نہیں کی تھیسب لڑکیاں اس کے اردگرد جمع ہو گئیں اور مذاق کرنے لگیں کہ میڈم آپ نے ابھی تک شادی کیوں نہیں کی ؟؟
میڈم نے داستان کچھ یوں شروع کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک خاتون کی پانچ بیٹیاں تھیں ، شوہر نے اس کو دھمکی دی کہ اگر اس دفعہ بھی بیٹی ہوئی تو اس بیٹی کو باہر کسی سڑک یا چوک پر پھینک آوں گا ، خدا کی حکمت خدا ہی جانے کہ چھٹی مرتبہ بھی بیٹی پیدا ہوئی اور مرد نے بیٹی کو اٹھایا اور رات کے اندھیرے میں شہر کے مرکزی چوک پر رکھ آیا ماں پوری رات اس ننھی سی جان کیلئے دعا کرتی رہی اور بیٹی کو اللہ کے سپرد کر دیا ، دوسرے دن صبح باپ جب چوک سے گزارا تو دیکھا کہ کوئی بچی کو لے نھیں گیاباپ بیٹی کو واپس گھر لایا لیکن دوسری رات پھر بیٹی کو چوک پر رکھ آیا لیکن ماجرا اسی طرح تکرار ہوتا رہا یہاں تک کہ سات دن باپ باہر رکھ آتا اور جب کوئی لے نہ جاتا تو مجبوراً واپس اٹھا لاتا یہاں تک کہ باپ تھک گیا اور خدا کی رضا پر راضی ہو گیاا
ور پھر خدا کا کرنا ایسا ہوا کہ ایک سال بعد ماں پھر حاملہ ہو گئی اور اس دفعہ اللہ نے انکو بیٹا عطا فرما دیا لیکن کچھ ہی دن بعد بیٹیوں میں سے ایک فوت كر گئی،یہاں تک کہ پانچ بار حاملہ ہوئی اور اللہ نے پانچ بیٹے عطا فرمائے لیکن ہر دفعہ اسکی بیٹیوں میں سے ایک اس دنیا سے رخصت ہو جاتی ، فقط ایک ہی بیٹی زندہ بچی اور وہ وہی بیٹی تھی جس سے باپ جان چھڑانا چاہ رہا تھا ، ماں بھی اس دنیا سے چلی گئی اُدھر 5 بیٹے اور 1 بیٹی سب بڑے ہو گئے ٹیچر نے کہا پتہ ہے وہ بیٹی جو زندہ رہی کون ہے ؟ وہ میں ہوں اور میں نے ابھی تک شادی اس لیے نہیں کی کہ باپ اتنا بوڑھا ہو گیا ہے کہ اپنے ہاتھ سے کھانا بھی نھیں کھا سکتا جبکہ کوئی دوسرا نہیں جو اسکی خدمت کرے بس میں ہی اسکی خدمت کیا کرتی ہوںاور وہ 5 بیٹے کھبی کھبی آ کر باپ کی احوال پرسی کر جاتے ہیں
جبکہ باپ ہمیشہ شرمندگی کے ساتھ رو رو کے مجھ سے کہا کرتا ہے” میری پیاری بیٹی جو کچھ میں نے بچپن میں تیرے ساتھ کیا اس پر مجھے معاف کرنا” ،میں نے کسی جگہ بیٹی کی باپ سے محبت کے بارے میں ایک پیاری بات پڑھی کہ ایک باپ بیٹے کے ساتھ فٹبال کھیل رہا تھا اور بیٹے کی حوصلہ افزائی کیلئے جان بوجھ کر ہار رہا تھا دور بیٹھی بیٹی باپ کی شکست تحمل نہ کر سکی اور باپ کے ساتھ لپٹ کے رونے لگی اور بولی بابا جان آپ میرے ساتھ کھیلیں ، تا کہ میں آپکی جیت کے !لیے خود جان بوجھ کر ہار جاؤں ،اور سچ کہا جاتا ھے کہ بیٹی تو باپ کیلئے رحمت ہوتی ہے پس کروڑوں سلام اس بیٹی پر جو رحمت اللعالمین کیلئے بھی رحمتجوانانِ جنت کے سرداروں کی جنتاور کل ایمان کے بھی ایمان کامل ہونے کا وسیلہ قرار پائی
Wednesday, 4 October 2017
میڈم آپ نے ابھی تک شادی کیوں نہیں کی ؟؟ ایک بیٹی کی کہانی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment