Thursday, 26 October 2017

ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد کی جعلی ڈگر ی کے معاملے پر سپریم کور ٹ نے چیئر مین نیب سے جواب طلب کر لیا

https://goo.gl/vcChkx

اسلام آباد: ڈی جی نیب لاہورریٹائرڈ میجر سلیم شہزاد کی جعلی ڈگری کے معاملے پر سپریم کورٹ نے چیئر مین نیب سے جواب طلب کرلیا۔



تفصیل کے مطابق نیب میں غیرقانونی بھرتیوں سے متعلق سپریم کورٹ میں ازخود نوٹس کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار نے ڈی جی نیب کی تعیناتی سے متعلق موقف پیش کیا کہ سلیم شہزاد کی ڈگری کیلبری فونٹ میں لکھی گئی ہے جب کہ کیلبری 2007 میں آیا اور ڈگری 2002 کی ہے۔
نیب پراسیکیوٹر نے تعیناتی سے متعلق قائم کمیٹی کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بیان دیا کہ گریڈ 18 تک 52 افسران کی تعیناتیوں کا جائزہ لیا جا چکا ہے جب کہ مزید 40 افسران کی تعیناتیوں کا جائزہ لینا باقی ہے، سیکرٹری اسٹبلشمنٹ طاہر شہباز کی تبدیلی سے کام رکا ہوا ہے۔عدالت نے تعیناتیوں کا جائزہ لینے کے لئے قائم کمیٹی کو 2 ماہ میں کام مکمل کرنے کی ہدایت جاری کردی اور ڈی نیب لاہور میجر(ر) سلیم شہزاد کو نوٹس جاری کردیا جب کہ جعلی ڈگری کے معاملے پر چیئر مین نیب سے جواب طلب کر لیا۔





























































































































































































































































قالب وردپرس

Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, جعلی, جواب, جی, سلیم, سپریم, سے, شہزاد, طلب, لاہور, لیا, معاملے, مین, نیب, نے, ٹ, پاکستان, پر, چیئر, ڈگر, ڈی, کر, کور, کی, کے, ی

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...