https://goo.gl/Xu9VEa
شام کے شمالی شہر الرقہ میں امریکا کی قیادت میں اتحاد کے گزشتہ ایک ماہ کے دوران کئے گئے فضائی حملوں میں 224 شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔
برطانیہ میں قائم شامی رصد گاہ برائے انسانی حقوق نے اطلاع دی ہے کہ داعش کے مضبوط گڑھ الرقہ میں امریکی اتحادیوں کی حمایت یافتہ شامی جمہوری فورسز کے جنگجو قریباً ایک ماہ قبل داخل ہوئے تھے۔
اس دوران امریکی اور دوسرے ممالک کے لڑاکا طیاروں نے شہری علاقوں پر مسلسل بمباری کی جس کے نتیجے میں یہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ مرنے والوں میں 38 بچے اور 28 خواتین بھی شامل ہیں۔
امریکی اتحاد نے اس رپورٹ کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے ناقدین تفصیلی جائزے کے بغیر ہلاکتوں کے اعداد وشمار جاری کر رہے ہیں۔ اتحاد کے ترجمان کرنل ریان ڈیلن کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کے اعداد وشمار اکٹھے کیے جارہے ہیں جو آج جاری کیے جائیں گے۔
Urdu Khabrain
No comments:
Post a Comment