Friday, 10 November 2017

ویمنز ورلڈ کپ میں آج پاکستان نیوزی لینڈ کے خلاف بقا کی جنگ لڑیگا

https://goo.gl/Q7iHKR


ناکامی کی صورت میں گرین شرٹس کی سیمی فائنل میں رسائی مشکل ہو جائے گی، قومی کپتان ثنا میر آج کا میچ جیتنے کے لئے پر عزم ہیں۔





آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان آج نیوزی لینڈ کیخلاف بقا کی جنگ لڑے گا۔ ناکامی کی صورت میں گرین شرٹس کی سیمی فائنل میں رسائی مشکل ہو جائے گی۔ قومی کپتان ثنا میر آج کا میچ جیتنے کے لئے پر عزم ہیں۔ نے تسلیم کیا ہے کہ گرین شرٹس کی سیمی فائنل میں جگہ کو خطرات لاحق ہیں مگر اب تک جتنے بھی میچز کھیلے ان سے کھلاڑیوں نے بہت کچھ سیکھا اور ٹیم کے تجربات میں اضافہ ہوا ہے۔ ایک سوال پر ثنا میر کا کہنا تھا کہ میگا ایونٹ میں بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اس لئے نیوزی لینڈ کیخلاف بھی اچھے نتائج کیلئے پر عزم ہیں۔


واضح رہے کہ پوائنٹس ٹیبل کے مطابق تمام ٹیمیں چار میچز کھیل چکی ہیں، آسٹریلیا چاروں مقابلے جیتنے کے بعد پہلی پوزیشن پر ہے جبکہ بھارت نے بھی چاروں میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے لیکن آسٹریلیا کے مقابلے میں رن ریٹ کم ہونے کی وجہ سے وہ دوسری پوزیشن پر ہے۔


انگلینڈ چار میں سے تین میچز میں کامیابی کے بعد چھ پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن جبکہ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں دو، دو میچز جیتنے کے بعد پانچ پوائنٹس لے کر بالترتیب چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔ پاکستان، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں چاروں مقابلوں میں ناکامی کے بعد بغیر کسی پوائنٹ کے ساتھ مشترکہ طور پر آخری پوزیشن پر ہیں۔




قالب وردپرس
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...