Friday, 10 November 2017

پاکستانی فلم’پنجاب نہیں جاؤں گی‘کا آفیشل ٹریلر جاری

https://goo.gl/md4akh


نئی پاکستانی فلم’پنجاب نہیں جاؤں گی‘کا آفیشل ٹریلرجاری کردیا گیا ہے۔ فلم رواں برس عید الاضحیٰ پر سنیماؤں کی زینت بنائی جائے گی۔





نئی آنے والی پاکستانی فلم’پنجاب نہیں جاؤں گی‘کے حوالے سے مقامی سنیما میں تقریب منعقد کی گئی، تقریب میں فلم کی کاسٹ اور شوبز کے ستاروں نے شرکت کی ہے۔ فنکاروں کا کہنا تھا کہ فلم میں شائقین کے لئے دیکھنے کو بہت کچھ ہے۔











رومانس، کامیڈی اور ڈرامہ پر مبنی فلم کی کہانی ایک دیسی لڑکے اور شہری لڑکی کے گرد گھومتی ہے۔ ندیم بیگ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کی کاسٹ میں ہمایوں سعید، مہوش حیات، عروہ حسین، احمد علی بٹ اور صبا وسیم شامل ہیں جبکہ فلم کی کہانی خلیل الرحمان قمر نے تحریر کی ہے۔


واضح رہے کہ فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘2015 میں ریلیز کی گئی فلم ’جوانی پھر نہیں آنی‘ کا سیکوئل تصور کیا جارہا ہے۔ پیار محبت اور رشتوں کے تانے بانے جوڑتی فلم عید الضحی کے موقع پر بڑے پردے کی زینت بننے جا رہی ہے۔





قالب وردپرس
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...