https://goo.gl/voYvbG
معروف فوک گلوکارہ ریشماں کو اپنے مداحوں سے بچھڑے چار برس بیت گئے۔ 1947میں جنم لینے والی گلوکارہ ریشماں کا تعلق خانہ بدوشوں کے خاندان سے تھا جو کہ تقسیم ہند کے بعد پاکستان منتقل ہوا۔
ریشماں نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز محض 12 برس کی عمر میں ریڈیو پاکستان سے کیا۔ انہوں نے ہائے او ربا نئیں او لگدا دل میرا ، چار دنا دا پیار او ربا بڑی لمبی جدائی اور اکھیوں کو رہنے دو اکھیوں کے آس پاس جیسے گیت گا کر شناخت حاصل کی۔
انتہائی غریب اور خانہ بدوش خاندان سے تعلق ہونے کی وجہ سے ریشماں نے باقاعدہ تعلیم حاصل نہ کی بلکہ وہ کم سنی میں ہی مختلف صوفیاء کے مزاروں پر گایا کرتی تھیں۔
سن چرخے دی مٹھی مٹھی کوک ماہیا مینوں یاد آوندا جیسے گیتوں نے انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا، ریشماں سابق بھارتی وزیر اعظم اندرا گاندھی کی دعوت پر بھارت بھی گئیں جبکہ ان کے متعدد گیت بھارتی فلموں میں بھی شامل کیے گئے۔
حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں ستارہ امتیاز اور بلبل صحرا کا خطاب دیا گیا۔ ریشماں 3 نومبر 2013ء کو طویل علالت کے بعد انتقال کر گئی تھیں۔
Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز
No comments:
Post a Comment