Thursday, 2 November 2017

عوام کے ٹیکس کے پیسے سے بددیانت شخص کو پروٹوکول دینا شرمناک ہے: عمران خان

https://goo.gl/D63zQe

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے پروٹوکول پر کڑی تنقید کی ہے۔



سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں عمران خان نے کہا کہ نااہل شخص کو ٹیکس دہندگان کے خرچے پرسرکاری پروٹوکول دینا انتہائی شرمناک ہے، وزیراعظم کیسےنواز شریف کوسرکاری پروٹوکول دے سکتے ہیں۔



عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم کیسے کرپشن کے الزامات کا سامنا کرنے والے کو پروٹوکول دے سکتے ہیں اور کیسے نوازشریف کو پنجاب ہاؤس میں رہائش کی منظوری دے سکتے ہیں۔



چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھاکہ لیگی حکومت کا نواز شریف کو پروٹوکول جرم کوخوشنما بنانے کی کوشش ہے، نواز شریف کو پروٹوکول دے کرش ریفوں کی کرپشن اور سنگین مالی جرائم کوخوشنمابنایاجارہا ہے۔



انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے 300 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی ہے اور وزیراعظم شاہد خاقان نواز شریف کی کرپشن چھپانے میں مدد کر رہے ہیں۔


مزید جانئیے: سابق وزیراعظم نوازشریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے





























































































































































































































































قالب وردپرس

Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, بددیانت, خان, دینا, سے, شخص, شرمناک, عمران, عوام, ٹیکس, پاکستان, پروٹوکول, پیسے, کو, کے, ہے

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...