Friday, 10 November 2017

ایس پی کی 85اسامیاں خالی ، ہر ین انور راجہ سابق وزیر مملکت

https://goo.gl/Dirzjb
لاہور( پ ر)سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں ایس پی کی 85اسامیاں خالی ہیں ، حکومت پنجاب کو من پسند افسران نہ ملنے کی وجہ سے ان اسامیوں پر افسران تعینات نہیں کئے جارہے ، حکومت پنجاب پولیس کو اپنے مقاصد کے لئے استعمال کرتی ہے ، ، انہوں نے کہاکہ پنجاب میں وفادارآفیسر کی تلاش نہ ہونے کی وجہ سے چار سالوں میں 371اسامیاں خالی ر ہیں ، کئی اہم عہدوں پر افسر تعینات نہ ہونے سے عوام بری طرح متاثر ہورہے ہیں، انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن نے سرکاری آفیسرز کو بھی سیاسی بنانے کی کوشش کی ہے اور من پسند افراد کو ہی اہم اسامیوں پر تعینات کیا جاتا ہے ،ان اسامیوں کے خالی ہونے سے کئی اہم فائلیں تاخیر کا شکار ہوگئی ہیں اور سائلین د ر بدر کی ٹھوکریں کھار ہے ہیں، ہسپتالوں کے نام پر سیاست ہورہی ہے ،
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...