Friday, 10 November 2017

حیدرآباد: موٹر وے پر آئل ٹینکر الٹنے سے ڈرائیور شدید زخمی

https://goo.gl/EsaLuz


حیدر آباد میں 32 میل چاڑی کے قریب ایم نائن موٹروے پر ڈیزل سے بھرا آئل ٹینکر الٹ گیا جس کے نتیجے میں ہزاروں لیٹر ڈیزل بہہ گیا۔ حادثے میں ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔





ترجمان موٹروے کے مطابق ڈرائیور کو نیند آ جانے کی وجہ سے آئل ٹینکر موٹروے ٹریک سے کچے میں اترا اور الٹ گیا۔ حادثے میں ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں اور زخمی ڈرائیور کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کر دیا ۔ جبکہ مقامی حکام نے فوری طور پر ڈیزل پر مٹی ڈالنے کا کام شروع کردیا ہے۔


واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ملک بھر میں کئی حادثات ہو چکے ہیں۔ عیدالفطر سے قبل احمد پور شرقیہ میں بڑا سانحہ ہوا تھا اور آئل ٹینکر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے نتیجے میں اب تک ہلاکتوں کی تعداد 216 سے تجاوز کر چکی ہیں۔


گزشتہ ہفتے30 جون کو میرپور ماتھیلو قومی شاہراہ پر بھی آئل ٹینکر الٹا اور گزشتہ روز بھی اوچ شریف میں قومی شاہراہ پر پل موہانہ کے قریب کیمیکل سے بھرا کنٹینر سامنے سے آنے والی کار سے ٹکرانے کے بعد الٹ گیا تھا۔




قالب وردپرس
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...