Wednesday, 8 November 2017

چارملکی ہاکی؛ آسٹریلیا نے پاکستان کو 9-1 سے ہرا دیا

https://goo.gl/mUrgQE

چار ملکی انٹرنیشنل ہاکی فیسٹیول میں میزبان آسٹریلیا نے پاکستان کو 9-1 کے بڑے مارجن سے شکست دیدی۔



میلبورن کے سٹیٹ نیٹ بال ہاکی سینٹر میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے شروع سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا، 8 ویں منٹ میں جیز ہیوارڈ نے پنالٹی کارنر پر گول کرتے ہوئے ٹیم کو برتری دلائی، 12 ویں منٹ میں جیک ویٹن نے گول کرتے ہوئے سکور 2-0 کر دیا، دوسرے کوارٹر فائنل میں کلین شمت نے فیلڈ گول کرتے ہوئے برتری کو مستحکم کیا۔


پہلے ہاف کے اختتام پر آسٹریلیا کو 3-0 سے برتری حاصل کی۔ 32 ویں منٹ میں پاکستان کی جانب سے ابوبکر محمود نے پنالٹی کارنر پر گول کرتے ہوئے ٹیم کا کھاتہ کھولا تاہم اس کے ایک منٹ بعد ہی کلین شمت نے گیند کو جال میں پھینکتے ہوئے بدلہ لے لیا، 43 ویں منٹ مٰں بلیک گوورز نے گول کرتے ہوئے سکور 5-1 کر دیا۔


چوتھے کوارٹر میں آسٹریلیا نے مزید چار گول کرتے ہوئے مقابلہ 9-1 سے اپنے نام کیا، 47 ویں منٹ میں ارونا سلام، 55 ویں، 56 ویں اور 60 منٹ میں گووور بلیک نے گول داغتے ہوئے ٹیم کو بڑے مارجن سے فتح دلائی۔ گرین شرٹس دوسرے میچ میں جمعرات کو نیوزی لینڈ کے مدمقابل ہو گی جبکہ پاکستان اپنا تیسرا اور آخری میچ 11 نومبر کو جاپان کے خلاف کھیلے گا۔





























































































































































































































































قالب وردپرس

Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...