Friday, 17 November 2017

کوہلی نے اپنے ہی ملک کے قومی ترانے کا مذاق بناڈالا

https://goo.gl/aW45vc

دنیائے کرکٹ کے نمبر ون کھلاڑی ویرات کوہلی نے اپنے ہی قومی ترانے کا مذاق بنا ڈالا۔



کھلاڑیوں میں قومی جذبے کو ابھارنے کے لیے کھیلوں کے میدان میں قومی ترانا بجانے کی ریت بہت پرانی ہے جس میں ہزاروں تماشائیوں کے سامنے کھڑے ہوکر ملک کی نمائندگی کرنا پلیئرکے لیے ایک اعزاز ہوتا ہے۔


اسٹیڈیم میں موجود ہر تماشائی خواہ وہ کسی بھی ملک سے تعلق رکھتا ہوقومی ترانے کا احترام اور تعظیم کو ملحوظ خاطر رکھتا ہے لیکن دنیا ئے کرکٹ کے نمبر ون کھلاڑی ویرات کوہلی نے اپنے ہی ملک کے قومی ترانے کا مذاق بنا ڈالا۔


بھارت اور سری لنکا کے درمیان بارش سے متاثرہ ٹیسٹ جب تاخیر سے شروع ہوا تو کھیل سے پہلے دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے اوراس دوران بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی قومی ترانے کے الفاظ دہرانے کے بجائے چیونگم چباتے رہے۔


قومی ترانے کی بے توقیری کرنے پر کوہلی کے خلاف سوشل میڈیا پر محاذ کھل گیا جس میں بھارتی انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔





























































































































































































































































قالب وردپرس

Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...