https://goo.gl/whcFH9
امریکی ریاست نیواڈا میں دکانوں پر بھنگ کی فروخت شروع ہوگئی۔ امریکی میڈیا کے مطابق نیواڈا میں لذت کے حصول کے لیے نشہ آور شے کے استعمال اور فروخت کو جائز قرار دے دیا گیا، جس کے بعد دکانوں پر بھنگ کی فروخت شروع ہوگئی ہے۔
ریاست کے سب سے بڑے شہر لاس ویگاس میں رات گئے ہی دکانوں کے سامنے سیکڑوں افراد کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں جو خوشی سے سرشار تھے، جب کہ اس موقع پر نشئیوں نے بدنظمی کا مظاہرہ بھی نہیں کیا۔ دکانیں کھلنے کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے بھنگ کی ساری ڈبیائیں فروخت ہوگئیں۔
واضح رہے کہ نومبر 2016 میں نیواڈا سمیت پانچ امریکی ریاستوں میں عوام نے بھنگ کی فروخت اور استعمال کو جائز قرار دینے کے حق میں ووٹ دیا تھا۔ امریکا میں بھنگ کی صنعت تیز ترین ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے جو 2020ء تک 22 ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔
Urdu Khabrain
No comments:
Post a Comment