https://goo.gl/P5JKWw
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی کو آؤٹ کرنے کی خواہش ہے جب کہ بطور آل راؤنڈر کار کردگی دکھانا چاہتا ہوں۔
لاہور کے مقامی ہوٹل میں ٹی 10 کرکٹ لیگ کی فرنچائز پنجابی لیجنڈز کی کٹ کی تقریب رونمائی میں گفتگو کرتے ہوئے حسن علی نے کہا کہ فٹ رہنے کے لیے مسلسل ایکشن میں رہنا ضروری ہے، میرا خیال ہے کہ کھیلتے رہیں تو فٹنس زیادہ بہتر ہوتی ہے، ویرات کوہلی کو آؤٹ کرنے کی خواہش ہے، یقین ہے کہ ایسا موقع ضرور ملے گا۔
حسن علی نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ بطور آل راؤنڈر ٹیم میں جگہ ملی ہے، بولنگ کے ساتھ بیٹنگ میں بھی صلاحیتوں کے جوہر دکھانا چاہتا ہوں، انہوں نے کہا کہ جشن منانے کا انداز اپنانے کے لئے بھی خاص تیاری کی ہے۔
Urdu Khabrain
No comments:
Post a Comment