https://goo.gl/3uXhPY
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی نے غیر ملکی ایجنسیوں کی جانب سے پاکستان کو عدم استحکام کرنے کی کوششوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمود، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، وزیر خارجہ خواجہ آصف، وزیر داخلہ احسن اقبال، مختلف انٹیلی جنس ایجنسیوں کے سربراہان اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ کمیٹی کے شرکا نے باجوڑ ایجنسی میں چیک پوسٹ اور کوئٹہ میں پولیس پر حملےکی مذمت کی۔
کمیٹی کے اجلاس میں غیر ملکی ایجنسیوں کی جانب سے پاکستان کو عدم استحکام کرنے کی کوششوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا، کمیٹی کے شرکا نے اتفاق کیا کہ مخالف ایجنسیاں پاکستان کوغیرمستحکم کرنےکی کوشش کررہی ہیں۔
اجلاس میں بلوچستان میں سیکیورٹی صورتحال اور شرپسندوں کی آمدورفت روکنے کے لیے سرحدی انتظامات پر غور کیا گیا، کمیٹی کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ وفاقی حکومت بلوچستان میں بہترین افسروں کی تعیناتی پر عمل پیرا ہے، اجلاس کے شرکا نے بلوچستان میں افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششوں سے بہتری پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے امن وامان کی بہتر صورتحال کو سراہا۔ کمیٹی نے بلوچستان کی ترقی کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے مزید وسائل کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں پر شفافیت کے لیےعمل درآمد یقینی بنانے کا میکانزم بنانے پر اتفاق کیا۔
سیکریٹری خارجہ نے مشرق وسطی میں تیزی سےرونما ہوتے واقعات پر بھی بریفنگ دی، جس کی روشنی میں کمیٹی نے پاکستان کے امت مسلمہ کے مفاد میں متحرک کردار ادا کرنے پر اتفاق کیا۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, اظہار, ایجنسیوں, تشویش, دشمن, سرگرمیوں, سلامتی, قومی, مخالف, پاکستان, پر, کا, کمیٹی, کی
No comments:
Post a Comment