Wednesday, 15 November 2017

بلاول بھٹو زرداری کا جلسوں اور رابطوں کیلئے ہولو گرام ٹیکنالوجی کے استعمال کا فیصلہ

https://goo.gl/aztbCi

ہولو گرام ٹیکنالوجی مخاطب کو تکنیکی طور پر قریب لاتی ہے۔ آپ کہیں بھی ہوں، ٹیکنالوجی کی بدولت آپ کو ایسے ہی دیکھا جا سکتا ہے جیسے حقیقتاً آپ سامنے ہیں۔ تصویر اور روشنی کا اس انداز سے ملاپ کیا جاتا ہے کہ اسی شخص یا چیز کا عکس بن جاتا ہے۔ اس ٹیکنالوجی سے وہ عکس آپ کے سامنے کھڑے ہو کر یا بیٹھ کر بات بھی کرتا ہے۔ ہولو گرام ٹیکنالوجی میں ریکارڈ اور لائیو دونوں انداز سے آپ کو دکھایا جا سکتا ہے۔



اب یہ ٹیکنالوجی سیاسی جماعتوں کی ضرورت بننے لگی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے بھی ہولوگرام ٹیکنالوجی کے استعمال کا فیصلہ کیا ہے۔ بلاول بھٹو اتوار کو 30 شہروں میں ہولوگرام ٹیکنالوجی کے ذریعے خطاب کریں گے۔ بلاول بھٹو ہولوگرام ٹیکنالوجی کے ذریعے گولڈن جوبلی کی تیاریوں پر خصوصی پیغام دیں گے۔


عام انتخابات میں بھی پیپلز پارٹی کی قیادت نے ہولو گرام ٹیکنالوجی کے بھرپور استعمال کا فیصلہ کیا ہے۔ بلاول بھٹو کی ٹیم نے ہولوگرام پر تجربات کر لئے ہیں۔ اتوار سے ٹیکنالوجی کے استعمال کا باضابطہ آغاز کیا جائے گا۔


تحریک انصاف بھی ہولو گرام ٹیکنالوجی کے استعمال کے لئے متعدد تجربات کر چکی ہے۔ ہولوگرام ٹیکنالوجی کے ذریعے عمران خان کے جلسوں سے خطاب کا جائزہ بھی لیا جا رہا ہے۔





























































































































































































































































قالب وردپرس

Urdu Khabrain
Pakistan Sci-Tech News, Pakistani News, Sci-Tech Khabrain, Sci-Tech News, Sci-Tech Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sci-Tech News, سائنس و ٹیکنالوجی

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...