https://goo.gl/rZzP8F
حماس نے اپنے زیر انتظام مختلف علاقے فلسطینی حکام کے حوالے کردئے۔
تعلقات میں بہتری حماس اور الفتح کے درمیان مصر میں معاہدوں کے بعد ہوئی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق رفاح کراسنگ، اسرائیل فلسطین بارڈر اور مصر فلسطین بارڈر، حماس نے فلسطینی حکام کے حوالے کئے۔
یہ علاقے گذشتہ دس سال سے حماس کے زیر انتظام تھے۔
غزہ الفتح کے ترجمان اسامہ نے کہا ہے کہ فتح اور حماس کے بارڈر دینے میں کسی قسم کی شرائط نہیں لگائیں۔انہوں نے کہا کہ ہم دوہزار سات سے تعلقات بحال کرنا چاہتے تھے۔
فلسطینی وزیر برائے شہری امور حسین الشیخ نے کہا کہ قومی اتحادی حکومت مصر کے ساتھ مل کر رفاح بارڈر کراسنگ کو فنکشنل کرے گی۔
حماس ترجمان حازم قاسم نے بہتر حالت کی امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات کے بعد سے فلسطینی عوام کے طرز زندگی میں بہتری آئے گی۔
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل
No comments:
Post a Comment