https://goo.gl/NfqRoc
نیوزی لینڈ نے کولن منرو کی شاندار سنچری کی بدولت بھارت کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 40 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1 سےبرابر کردی۔
راج کوٹ میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں مہمان نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور بلے بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
کیوی اوپنرز مارٹن گپٹل اور کولن منرو نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 105 رنز بنا کر جیت کی بنیاد رکھ دی۔
مارٹن گپٹل 12 ویں اوور کی پہلی گیند پر 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو 105 رنز کے مجموعے پر نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ گر گئی۔
کپتان کین ولیمسن آؤٹ ہونے والے دوسرے اور آخری بلے باز تھے جو 140 کے اسکور پر صرف 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ان کی وکٹ بھارت کے نئے باؤلر محمد سیراج نے حاصل کی۔
کولن منرو نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار سنچری مکمل کی اور 58 گیندوں پر 7 چوکوں اور 7 چھکوں کی مدد سے 109 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔
نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں دو وکٹوں کےنقصان پر 196 رنز بنا کر میزبان ٹیم کو ایک مشکل ہدف دیا۔
بھارت کو ہدف کے حصول میں ابتدا میں ہی نقصان اٹھانا پڑا جب 11 کے اسکور پر شیکھر دھون اور روہت شرما دونوں اوپنرز پویلین لوٹ گئے۔
کپتان ویرات کوہلی نے 65 رنز کی ایک اچھی اننگز کھیلی اور تیسری وکٹ میں شری یاس آئر کے ساتھ مل کر اسکور کو 65 رنز تک پہنچایا تاہم آئر 23 کے انفرادی اسکور سے آگے بڑھ نہ سکے۔
سابق کپتان ایم ایس دھونی نے 49 رنز بنا کر کوہلی کا بھرپور ساتھ دیا لیکن وہ اپنی نصف سنچری بھی مکمل نہ کر پائے اور ٹیم کو بھی جیت سے ہم کنار کرنے میں ناکام رہے۔
بھارت کے دیگر بلے باز مطلوبہ ہدف کے مطابق کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے، ہرڈیک پانڈیا ایک اور آکشر پٹیل 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ بھونیشور کمار 2 اور بمرا ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
بھارتی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں میں 156 رنز بنا کر میچ 40 رنز کے فرق سے ہار گئی۔
کولن منرو کو شاندار سنچری بھی میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
یاد رہے کہ بھارت نے دہلی میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 53 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔
دونوں ٹیموں کےدرمیان سیریز کا آخری اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی 7 نومبر کو کیرالا کے تھیروواناتھاپورم میں کھیلا جائے گا۔
Urdu Khabrain
No comments:
Post a Comment