Sunday, 5 November 2017

ماہرہ خان اورزبیدہ آپا کا مداحوں کوزبردست سرپرائز

https://goo.gl/VJ3GZJ

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور اداکارہارون شاہد نے گزشتہ روز پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 302 کے مسافروں کو خوشگوار سرپرائزدے دیا۔



عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اوراداکارہارون شاہد ان دنوں اپنی فلم’’ورنہ‘‘ کی تشہیرمیں مصروف ہیں۔ ماہرہ فلم کی تشہیر کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دے رہیں اوراس مقصد کے لیے مختلف ٹی وی پروگرامز اور تعلیمی اداروں کے دورے کررہی ہیں تاہم گزشتہ روز انہوں نے تشہیر کا ایسا انوکھا اور منفرد انداز اپنایا جو آج تک شاید ہی کسی نے اپنایا ہو۔


گزشتہ روزپی آئی اے کی پرواز 302 معمول کے مطابق مسافروں کو لے کر کراچی سے لاہور روانہ ہونے والی تھی کہ ماہرہ خان اور ہارون شاہد کی اچانک آمد پر جہاز میں بیٹھے تمام مسافرخوشگوار حیرت میں مبتلا ہوگئے۔


ماہرہ اور ہارون نے جہاز میں موجود تمام مسافروں سے بات چیت کی اور اپنی فلم کے چند ڈائیلاگ بھی ادا کیے۔ پاکستان کی ہر دلعزیز کوکنگ ایکسپرٹ زبیدہ آپا بھی جہاز میں موجود تھیں اورماہرہ خان زبیدہ آپا سے نہایت خوشدلی سے ملیں۔


پی آئی اے انتظامیہ نے ماہرہ اور ہارون کی جہاز میں آمد کی تصاویرٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’پی آئی اے کی کراچی سے لاہور جانے والی پرواز302 میں باصلاحیت اداکارہ ماہرہ خان اور ہارون شاہد کی آمد نے مسافروں کو سرپرائز کردیا‘‘۔



واضح رہے کہ شعیب منصور کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’ورنہ‘‘میں اداکارہ ماہرہ خان اور ہارون شاہد مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جب کہ ضرار خان، نیمل خاور، رشید نازاور سلمان شوکت بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ فلم رواں ماہ 17 نومبرکو ریلیز کی جائے گی۔





























































































































































































































































قالب وردپرس

Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...