Sunday, 5 November 2017

ایپل کے اثاثوں کی مالیت 1000 ارب ڈالر تک جا پہنچی

https://goo.gl/9J1D3G

ٹیکنالوجی کی دنیا کی معروف ترین کمپنی ’ایپل‘ کے اثاثوں کی مالیت 1000 ارب ڈالر (10 لاکھ 6 ہزار ارب پاکستانی روپے) کے قریب جا پہنچی ہے۔



معروف سیلولر اورکمپیوٹر ساز کمپنی ’ایپل‘ کے اثاثوں کی مالیت 1000 ارب ڈالر کے قریب ہوگئی ہے، رواں سال کے چوتھی ساماہی میں توقع کی جارہی تھی کہ ایپل کا نیا موبائل فون ’’آئی فون ایکس‘‘ مارکیٹ میں آنے کے بعد کمپنی کے اثاثوں میں کمی آسکتی ہے تاہم توقعات کے برعکس کمپنی کے اثاثوں میں حیرت انگیز طور پر اضافہ دیکھا گیا۔


ایپل کمپنی کے ایک حصص کی مالیت 3.7 فیصد اضافے کے بعد بڑھ کر 174.26 ڈالر ہوگئی ہے، مارکیٹ کی سرمایہ کاری میں یہ اضافہ تقریبا 32 ارب ڈالر ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ آنے والے دنوں میں آئی فون ایکس کی فروخت میں تیزی دیکھی جاسکتی ہے کیونکہ کمپنی کا کہنا ہے کہ 2017 میں آئی فون ایکس کے مجموعی طور پر 3 کروڑ سیٹس بنائے جائیں گے۔


تجزیاتی فرم مورگن اسٹینلے کی مینجنگ ڈائریکٹرکیٹی ہوربٹ کا کہنا ہے کہ ایپل کمپنی کی مختلف مصنوعات کو بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے جن میں آئی فون کے مختلف ماڈلز، آئی پیڈ، دی میک اور ایپل واچ بھی شامل ہیں۔





























































































































































































































































قالب وردپرس

Urdu Khabrain
Pakistan Sci-Tech News, Pakistani News, Sci-Tech Khabrain, Sci-Tech News, Sci-Tech Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sci-Tech News, سائنس و ٹیکنالوجی

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...