Saturday, 4 November 2017

مقبول ترین ہیرو فواد خان کی اہل خانہ کے ہمراہ تصاویر وائرل

https://goo.gl/HHc4pv

تصاویر میں فواد خان کو اپنے اہل خانہ کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔



دنیا بھر کے اپنی اداکاری اور منفرد انداز سے مداحوں کے دلوں میں گھر کرنے والے فواد خان ان دنوں اپنی آنے والی فلم مولا جٹ 2 کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔


ان کی اپنے اہل خانہ کے ساتھ فیشن ویک کے دوران لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔



فواد خان کی اہلیہ صدف نے لوریل پی ایف ڈی سی فیشن ویک 2017 میں پہلی بار اپنے ڈیزائن کردہ ملبوسات پیش کیے۔ پی ایف ڈی سی فیشن ویک سے ڈیبیو کرنے والی صدف کنول نے فیشن ویک میں اپنی کمپنی کے ایلائنا برائڈل کولیکشن کے ڈیزائن پیش کیے۔


 خیال رہے کہ ایلائنا فواد خان کی چھوٹی بیٹٰی ہیں، جب کہ ان کا ایک بیٹا ایان بھی ہے۔ صدف کنول کی مصنوعات کی نمائش میں شوبز شخصیات سمیت فیشن اور میڈیا کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔


فیشن ویک کے دوران اہل خانہ کے ساتھ فواد خان کی کھینچی گئی تصاویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا تو انہیں مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا۔


 تصاویر میں فواد خان کو اپنے اہل خانہ کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔


 





























































































































































































































































قالب وردپرس

Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...