Thursday, 9 November 2017

سابق سیکرٹری خزانہ طارق باجوہ گورنر اسٹیٹ بینک تعینات

https://goo.gl/9nJe1v


وفاقی حکومت نے سابق سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن طارق باجوہ کو گورنر اسٹیٹ بینک تعینات کردیا ہے، طارق باجوہ کی گورنر اسٹیٹ بینک تقرری کا نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ہے۔





وفاقی وزیر خزانہ کی جانب سے کئے گئے اعلان پر عمل ہوگیا ہے اور وفاقی حکومت نے سابق سیکرٹری خزانہ اور سابق چیئرمین ایف بی آر طارق باجوہ کو گورنر اسٹیٹ بینک تعینات کردیا ہے۔صدر ممنون حسین نے ان کی تقرری کی منظوری دےدی ہے جبکہ ان کی تعیناتی کا نوٹی فیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔


گزشتہ روز سابق سیکریڑی خزانہ طارق باجوہ اور ڈاکٹر وقار مسعود کے نام فائنل کرکے منظوری کے لیے وزیراعظم نواز شریف کو ارسال کئے گئے تھے۔ ان دونوں ناموں میں سے طارق باجوہ مضبوط امیدوار تھے۔


وہ سابق سیکریٹری خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر بھی رہ چکے ہیں اس کے علاوہ وہ اسحاق ڈار کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں۔ ان کے ایک بھائی آصف باجوہ محکمہ شماریات کے سربراہ ہیں جبکہ ایک اور بھائی ارشد باجوہ رورل سپورٹ پروگرام کے سربراہ ہیں۔




قالب وردپرس
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...