Wednesday, 15 November 2017

عمران خان اور گنڈا پور کے طالبان سے تعلقات سب کو معلوم ہیں، گلالئی

https://goo.gl/gsjgxL

تحریک انصاف کی منحرف عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ عمران خان اور علی امین گنڈا پور کے طالبان سے جو تعلقات ہیں وہ سب کو معلوم ہیں۔



اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کو وڈیرہ بننے کا شوق ہے، جب کہ عمران خان اور علی امین کے طالبان سے جو تعلقات ہیں وہ سب کو معلوم ہیں۔


انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں لڑکی کی بے حرمتی کی گئی، وہ بااثر شخص علی امین گنڈا پور تھا جس نے یہ سب کروایا، میڈیا نے مسئلے کو اجاگر کیا تو دوبارہ اس لڑکی کا بیان رکارڈ کیا گیا لیکن نیازی صاحب نے آج 19 روز گزرنے کے باوجود مظلوم لڑکی کے لیے ایک لفظ نہیں بولا۔


عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ متاثرہ لڑکی کی ایف آئی آر بھی تھانے میں درج نہیں کی گئی، یہ لوگ اگر اقتدارمیں آگئے تو ملک کا خدا ہی حافظ ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ عمران کی تبدیلی اور کے پی کے کی ماڈل پولیس اس واقعے کے بعد دنیا کو نظر آچکی ہے، پرویز خٹک کے پی کے میں ناظموں کو لڑوارہے ہیں، انہوں نے صوبے میں ایک ناظم کو ہٹا کر اپنے بھتیجے کو ناظم بنوا دیا۔





























































































































































































































































قالب وردپرس

Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, اور, تعلقات, خان, سب, سے, طالبان, عمران, معلوم, پاکستان, پور, کو, کے, گلالئی, گنڈا, ہیں

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...