Saturday, 11 November 2017

سرتاج عزیز کے سفارشی خط پر ہی بیمار پاکستانیوں کو ویزا ملے گا، بھارت

https://goo.gl/NuzDFu

بھارت نے بیمار پاکستانیوں کو ویزا نہ دینے کے لیے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے سفارشی خط کا بہانہ بنادیا۔




بھارت نے کہا ہے کہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا سفارشی خط منسلک ہونے پر ہی بیمار پاکستانیوں کو میڈیکل ویزا ملے گا۔ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’’مجھے ان پاکستانیوں سے ہمدردی ہے جنہیں بھارت میں علاج کے لیے ویزا چاہیے اور یقین ہے کہ سرتاج عزیز کو بھی اپنے شہریوں کی اتنی ہی فکر ہوگی، لیکن درحقیقت پاکستانیوں کو ویزا جاری کرنے کے لیے سرتاج عزیز کا سفارشی خط ساتھ ہونا ضروری ہے اور مجھے سرتاج عزیز کی جانب سے اپنے ہی شہریوں کے لیے یہ خط نہ لکھنے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی‘‘۔



اس موقع پر سشما سوراج نے سزائے موت یافتہ بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو کا رونا بھی روتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پاکستان سے کلبھوشن کی ماں کو ویزا جاری کرنے کی درخواست کی تھی جس کا جواب نہیں ملا۔



بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے آونتیکا جادھو کی ویزا درخواست کو منظور نہیں کیا جو اپنے بیٹے سے ملنا چاہتی ہے، میں نے آونتیکا جادھو کو ویزا جاری کرنے کے لیے سرتاج عزیز کو ذاتی طور پر خط لکھا تھا جس کا انہوں نے کوئی جواب تک دینے کی زحمت گوارا نہ کی، تاہم میں پاکستانیوں کو یقین دلاتی ہوں کہ جو بھی سرتاج عزیز کا سفارشی خط ساتھ لائے گا اسے فی الفور میڈیکل ویزا جاری کردیا جائے گا۔


واضح رہے کہ اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن نے منہ کے کینسر میں مبتلا لاہور کی رہائشی فائزہ نامی خاتون کو ویزا جاری نہیں کیا جس پر اسے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔





























































































































































































































































قالب وردپرس

Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...