Saturday, 11 November 2017

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم آئندہ سال پاکستان آئے گی، نجم سیٹھی

https://goo.gl/j5m9F4

چیرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے آئندہ سال مارچ میں دورہ پاکستان کی تصدیق کردی۔



قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے اگلے سال پاکستان کا دورہ کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔


انہوں نے بتایا کہ کرکٹ ٹیم مارچ میں پاکستان آئے گی اور اپنے دورے میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی جب کہ ٹی ٹوئنٹی میچز 29 ،31 مارچ اور یکم اپریل کو لاہور میں کھیلے جائیں گے۔


یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم نے رواں ماہ دورہ پاکستان کا اعلان کیا تھا لیکن لاہور میں شدید دھند اور اسموگ کی وجہ سے دورہ ملتوی کردیا گیا۔





























































































































































































































































قالب وردپرس

Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...