Monday, 20 November 2017

ٹیسلا نے پہلا الیکٹرانک ٹرک متعارف کرادیا

https://goo.gl/auGwR4

معروف امریکی آٹوموبائلز، آٹومیکر اور انرجی کمپنی ٹیسلا نے پیٹرولیم مصنوعات کے بغیر چلنے والا اپنا پہلا سیمی الیکٹرانک ٹرک متعارف کرادیا۔



خیال رہے کہ ٹیسلا کافی عرصے سے الیکٹرانک ٹرک کی تیاری میں مصروف تھا، امریکی کمپنی نہ صرف ٹرک بلکہ بس اور کاروں سمیت جدید ترین الیکٹرانک طیارے بھی متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔


ٹیسلا نے ہی اپنی شریک کمپنی اسپیس ایکس کے ساتھ 2024 تک انسانوں کو دنیا سے مریخ لے جانے کے منصوبے کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔
کمپنی کے سربراہ ایلون ماسک نے رواں برس جون میں مریخ پرآئندہ 50 سال کے دوران 10 لاکھ افراد پر مشتمل شہر بسانے کا بھی اعلان کر رکھا ہے، اور اسی منصوبے کے تحت 2024 تک انسانوں کو مریخ لے جایا جائے گا۔
اب اسی کمپنی نے ہی اپنا پہلا الیکٹرانک سیمی ٹرک متعارف کرادیا، جس کی فروخت 2 سال بعد شروع کی جائے گی۔
جدید ٹیکنالوجی سے لیس یہ سیمی ٹرک صرف 30 سے 40 منٹ کی چارجنگ کے بعد 500 کلو میٹر تک چلنے کی اہلیت رکھتا ہے۔


خیال رہے کہ الیکٹرانک گاڑیوں کی چارجنگ کے لیے الگ سے پیٹرولیم اسٹیشن کی طرح الیکٹرانک چارجنگ اسٹیشن بنائے جاتے ہیں۔


یہ ٹرک محض 5 سیکنڈ میں زیرو سے 60 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار پکڑتا ہے، جب کہ 8 ہزار پاؤنڈ وزن کے ساتھ یہ ٹرک یہی رفتار 20 سیکنڈ میں پکڑے گا۔
کمپنی کا دعویٰ ہے کہ بجلی پر چلنے والا یہ ٹرک ڈیزل سے چلنے والے ٹرک سے اخراجات میں سستا، معیار اور رفتار میں بہتر ہے۔


اس ٹرک کو چلانے کے لیے 4 اعلیٰ کوالٹی کے موٹر لگائے گئے ہیں، جو انجن کا کام سر انجام دیتے ہیں۔


کمپنی کا دعویٰ ہے کہ سیمی الیکٹرانک ٹرک کا بریک 10 لاکھ کلو میٹر چلنے تک فیل نہیں ہوگا۔
سیمی ٹرک میں ڈرائیور کے کیبن کو جدید بناتے ہوئے اسے نہایت ہی آسان اور کشادہ بنایا گیا ہے، ڈرائیور چاہے تو کھڑا ہوکر گاڑی چلائے چاہے تو بائیں یا دائیں جانب کھڑا ہوکر گاڑی کو کنٹرول کرے۔


ڈرائیور کیبن میں 2 جدید ترین ایل سی ڈی بھی نصب کیے گئے ہیں، جو ڈرائیور کے لیے شیشوں کا کام سر انجام دیں گی۔


اس سیمی ٹرک کی باقاعدہ فروخت 2019 میں شروع کی جائے گی، اور خریدار کو پہلے بکنگ کرانی پڑے گی، جس کے لیے اسے 5 ہزار امریکی ڈالر ایڈوانس ادا کرنا پڑیں گے۔





























































































































































































































































قالب وردپرس

Urdu Khabrain
Pakistan Sci-Tech News, Pakistani News, Sci-Tech Khabrain, Sci-Tech News, Sci-Tech Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sci-Tech News, سائنس و ٹیکنالوجی

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...