Saturday, 18 November 2017

بھارتی دوشیزہ مانوشی چھیلر مس ورلڈ منتخب

https://goo.gl/qaz2Gw

20 سالہ بھارتی دوشیزہ مانوشی چھیلر نے ملکہ عالم کا تاج اپنے سر پر سجا لیا۔



چین کے شہر سائنا میں عالمی مقابلہ برائے ملکہ حسن منعقد ہوا جس میں دنیا بھر کی 108 حسیناؤں نے حصہ لیا تاہم 20 سالہ مانوشی چھیلر کو حسینہ عالم منتخب کیا گیا۔ انہیں گزشتہ برس کی ملکہ حسن اسٹیفنی ڈیل ویلے نے تاج پہنایا۔ تاج پوشی پر مانوشی بھی روایتی انداز میں جذباتی ہوگئیں اور ان کی آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے۔


20 سالہ مانوشی مس ورلڈ کا اعزاز پانے والی پانچویں بھارتی حسینہ ہیں اس سے قبل ایشوریا رائے، ،ڈائنا ہیڈن ، یکتا موکھے اور پریانکا چوپڑا مسِ ورلڈ کا تاج اپنے سر سجا چکی ہیں۔
تاج پوشی کے بعد مانوشی نے کہا ہے کہ انہیں ابھی تک یقین نہیں ہورہا کہ وہ مس ورلڈ کا مقابلہ جیت چکی ہیں،بطور پانچویں بھارتی حسینہ عالم بننا میرے لیے خوشی اور ملک کے لیے باعث ِ فخر ہے، میں اس کامیابی پر بے حد خوش اور اپنی فیملی سمیت ان دوستوں اور چاہنے والوں کی شکرگزار ہوں جنہوں نے میرے یہاں تک کے سفر میں ساتھ دیا۔


واضح رہے کہ مانوشی چھیلر اس وقت مس انڈیا بھی ہیں 16 سال بعد کسی بھارتی دوشیزہ نے مس ورلڈ کا تاج اپنے سر سجایا ہے، اس سے قبل آخری مرتبہ 2000 میں پریانکا چوپڑا نے یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا۔





























































































































































































































































قالب وردپرس

Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...