Thursday, 2 November 2017

چیمپیئنز ٹرافی کی فاتح پاکستانی ٹیم کے اعزاز میں یادگاری ٹکٹ کا اجرا

https://goo.gl/26b1bN

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کی فاتح پاکستان ٹیم کے اعزاز میں پاکستان پوسٹ نے یادگاری ٹکٹ اور سووینر جاری کیے ہیں۔



پاکستان پوسٹ کے کراچی آفس کے خزانچی طارق اعوان نے کہا کہ 50ہزار سووینر شیٹ اور تین لاکھ اعزازی ٹکٹوں کا اجرا کیا گیا ہے۔


انہوں نے کہا کہ یہ سووینر اور ٹکٹ پاکستان بھر میں پاکستان پوسٹ کے دفتر پر جمعرات سے دستیاب ہوں گے۔


ان کا کہنا تھا کہ تین ٹکٹوں کے سیٹ کی قیمت 30 روپے جبکہ سووینر شیٹ کی فی کس قیمت 50 روپے ہے۔


پاکستان نے رواں سال جولائی میں انگلینڈ میں منعقدہ چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں روایتی حریف بھارت کو 180 رنز کے بھاری مارجن سے مات دے کر پہلی مرتبہ چیمپیئنز ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔


پاکستان نے فائنل میں بھارت کے خلاف فخر زمان کی سنچری کی بدولت چار وکٹ کے نقصان پر 339 رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ کی زینت بنایا تھا اور پاکستانی باؤلرز کی تباہ کن باؤلنگ کے سامنے بھارت کی مضبوط بیٹنگ 31ویں اوور میں 158 رنز پر زمین بوس ہوگئی تھی۔





























































































































































































































































قالب وردپرس

Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...