https://goo.gl/sH1n5R
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ایک بار پھر تیزی دیکھی گئی اور بدھ کے روز بینچ مارک ’کے ایس ای 100 انڈیکس‘ 621 پوائنٹس (1.57 فیصد) اضافے کے بعد 40 ہزار 147 کی سطح پر بند ہوا۔
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان مفتاح اسمٰعیل کو وزیر اعظم کا مشیر برائے خزانہ و اقتصادی امور مقرر کرنے کے ایک روز بعد دیکھنے میں آیا۔ مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز سے ہی مثبت رجحان رہا جو تقریباً پورے سیشن جاری رہا۔ کاروبار کے دوران انڈیکس کی بلند ترین شرح 40 ہزار 161 پوائنٹس رہی۔ کاروباری حجم بھی منگل کے مقابلے میں زیادہ رہا اور 19 کروڑ 90 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا جن کی مالیت 9 ارب 30 کروڑ روپے رہی۔ مجموعی طور پر 360 کمپنیوں کے شیئرز کا لین ہوا جن میں سے 223 کی قدر میں اضافہ، 119 کی قدر میں کمی اور 18 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
ٹیکنالوجی و مواصلات کا شعبہ سب سے نمایاں رہا جس میں 3 کروڑ 37 لاکھ حصص کا کاروبار ہوا۔
Urdu Khabrain
Business Khabrain, Business News, Business Urdu News, Pakistan Business News, Pakistani News, Top Business News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Business News, بزنس
Thursday, 28 December 2017
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، 100 انڈیکس میں 621 پوائنٹس کا اضافہ
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment