Thursday, 28 December 2017

جہانگیر ترین نے این اے 154 کیلئے اپنے بیٹے کو امیدوار نامزد کردیا

https://goo.gl/FuERNo
پاکستان تحریک انصاف کے قومی اسمبلی سے نااہل قرار دیئے گئے رہنما جہانگیر ترین نے این اے 154 کیلئے اپنے بیٹے علی خان ترین کو امیدوار نامزد کردیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے لودھراں میں اپنی رہائش گاہ پر کارکنوں اور مقامی رہنماوں کے اجتماع سے خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے بیٹے علی خان ترین کو این اے 154 کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کے با ضابطہ امیدوار کا اعلان کر دیا ہے۔جہانگیر ترین نے کہا کہ کارکنوں کے اصرار پر علی خان ترین کو نامزد کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جہانگیر خان ترین کے بیٹے علی خان ترین نے ضمنی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی بھی حاصل کرلیے ہیں جو وہ کل الیکشن کمیشن میں جمع کرائیں گے۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی جانب سے تاحال کوئی امیدوار فائنل نہیں ہو سکا۔ این اے 154 میں ضمنی الیکشن 12 فروری کو ہوگا۔
واضح رہے کہ 15 دسمبر کو سپریم کورٹ نے ان سائیڈ ٹریڈنگ کا اعتراف کرنے پر جہانگیر ترین کو تا حیات نا اہل قرار دیا تھا۔
Urdu Khabrain
154, Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, امیدوار, اپنے, این, اے, بیٹے, ترین, جہانگیر, نامزد, نے, پاکستان, کردیا, کو, کیلئے

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...