https://goo.gl/ZtzKp2
ملکہ ترنم نور جہاں کو دنیائے فانی سے کوچ کیے 17 برس بیت گئے لیکن ان کی مدھر آواز آج بھی کانوں میں رس گھولتی ہوئی محسوس ہوتی ہے۔
میڈم نور جہاں کی پیدائش 21 ستمبر 1926 کو قصور کے ایک موسیقار گھرانے میں ہوئی۔ 9 برس کی عمر میں اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والی ملکہ ترنم کا اصل نام اللہ وسائی تھا جبکہ فلمی دنیا میں انہوں نے نور جہاں کے نام سے مقبولیت حاصل کی۔ نور جہاں نے 1935 سے 1963 تک فلموں میں اداکاری کے ساتھ گلوکاری کے فن کا بھی مظاہرہ کیا اور مداحوں کے دلوں میں ہمیشہ کے لیے اپنی خاص جگہ بنالی۔ انہوں نے اردو، پنجابی، پشتو، سندھی اور فارسی زبان میں کئی ترانے اور گیت گائے، جو ایک کے بعد ایک مشہور ہوتے چلے گئے۔
نور جہاں کے مشہور زمانہ گانوں میں 'مجھ سے پہلی سی محبت'، 'گائے گی دنیا گیت میرے'، 'چاندنی راتیں'، 'ہماری سانسوں میں آج تک'، 'جدوں ہولی جئے'، 'نگاہیں ملا کر'، 'تمہی ہو محبوب میرے' اور دیگر شامل ہیں۔ انہوں نے بہترین گائیکی اور اداکاری کے باعث کئی ایوارڈز بھی جیتے، ان کی سریلی آواز اور خوبرو شخصیت کی وجہ سے انہیں پاکستان میں ملکہ ترنم کا خطاب دیا گیا۔ ملکہ ترنم نور جہاں نے اپنے فنی کیرئیر کے دوران ہزاروں گیت گائے، خاص کر 1965ء کی پاک-بھارت جنگ کے دوران ان کے قومی نغمے قومی تاریخ کا اہم حصہ ہیں۔ حکومتِ پاکستان نے نور جہاں کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور نشان امتیاز سے نوازا۔ ان کا کیریئر 6 دہائیوں پر مشتمل ہے، نور جہاں نے ایشیاء کے ساتھ ساتھ برطانیہ میں بھی شہرت حاصل کی۔
ملکہ ترنم نور جہاں 23 دسمبر 2000 کو شدید علالت کے بعد دنیائے فانی سے رخصت ہوگئیں لیکن ان کی آواز کا جادو آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہے۔
Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز
Sunday, 24 December 2017
ملکہ ترنم نور جہاں کو بچھڑے 17 برس بیت گئے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment