https://goo.gl/T5itW9
سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے بیرون ملک سرمایہ کاروں کی پاکستان اسٹاک اکسچینج میں سرمایہ کاری پر عائد پابندی کو ختم کردیا۔
مارکیٹ پر نظر رکھنے والوں کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے مارکیٹ میں لچک پیدا ہوگی اور سرمایہ کاری کے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔
خیال رہے کہ اسٹاک ایکسچینج ریگولیشنز 2012 کے تحت بیرون ملک مقیم سرمایہ کار 10 فیصد سے زائد شیئرز کے مالک نہیں بن سکتے تھے۔ نئے ترمیمی قانون کے تحت کمیشن کیپیٹل مارکیٹ میں اضافے کے پیش نظر غیر ملکی افراد کے شیئرز کی ملکیت میں اضافہ کر سکتا ہے۔ واضح رہے کہ اسٹاک ایکسچینج نے یہ دونوں تجاویز ایس ای سی پی کے ایکٹنگ چیئرمین ظفر عبد اللہ کے سامنے 23 نومبر کو ان کے دورے کے دوران رکھیں تھیں۔
اسٹاک ایسچینج کے سابق چیئرمین عارف حبیب نے ایس ای سی پی چیئرمین کی جانب سے معاملے پر نظر ڈالنے اور اپنا وعدہ نبھانے پر سراہا اور کہا کہ اس سے شیئرز کی فائننسنگ مزید بہتر ہوجائے گی۔ نیشنل کلیئرنگ کمپنی پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) محمد لقمان نے ڈان کو قانون کے حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس قانون کی منظوری میں چیف ریگولیٹرز کے ساتھ موجود تھے۔ اعلامیے کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو کلیئرنگ اور سیٹلمنٹ فراہم کرنے والی کمپنی نے مشاہدہ کیا تھا کہ مارکیٹ میں لچک کی تشخیص کرنے کے لیے قائم کی گئی ٹاسک فورس نے این سی سی پی ایل انتظامیہ کو تجویز دی تھی کہ ایم ٹی ایس کی اہلی کے دائرہ کار پر نظر ثانی کی جائے۔
بعد ازاں این سی سی پی ایل نے ایم ٹی ایس کے دائرہ کار پر نظر ثانی کرنے کے بعد اس نئے قانون کو متعارف کرایا۔
Urdu Khabrain
Business Khabrain, Business News, Business Urdu News, Pakistan Business News, Pakistani News, Top Business News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Business News, بزنس
Sunday, 24 December 2017
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیرملکیوں کو سرمایہ کاری کی اجازت مل گئی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment