https://goo.gl/bn7t1W
قومی انڈر 19 ٹیم میں ایک باصلاحیت بلے باز بھی شامل ہے جو چائے فروش کا بیٹا ہے۔
زید عالم کے والد عالم خان کا ایک ٹی اسٹال ہے جو ان کا ذریعہ معاش ہے، انہوں نے اس چائے اسٹال سے 13 بچوں کی کفالت کی جن میں زید عالم نے قومی انڈر 19 ٹیم میں جگہ بنائی۔
زید عالم ایک باصلاحیت بلے باز ہے، وہ خود بھی اپنے والد کے ٹی اسٹال پر کام کرتا ہے اور اپنے بھائی اور والد کا ہاتھ بٹاتا ہے۔ زید کے والد عالم خان کا کہناہےکہ انہیں اپنے بیٹے پر ناز ہے، ان کے پاس نہ اتنا پیسہ تھا اور نہ ہی انہوں نے کبھی یہ ذہن بنایا تھا کہ زید ٹیم میں جائے گی۔ عالم خان کا کہنا تھا کہ اللہ کی مدد اور اپنی محنت سے زید آگے گیا، وہ اپنے استادوں کی قدر کرتا ہے اور کبھی والدین کو بھی پریشان نہیں کیا۔
No comments:
Post a Comment